صدر ، وزیراعظم کی آمد ، ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال ، اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ ، اجلاس اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز کی آمد پر حکومتی ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کےبعد نعت رسولؐ مقبول پیش کی گئی ۔
صدر زرداری نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردی ا، صدر نے ہیڈ فون لگا لیا ،شہباز شریف نے بھی ہیڈ فون لگا لیے ، صدر تقریر کے دورنا اپوزیشن کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہے ۔
اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں ملک میں گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے ،ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عزم کیساتھ کام کرنا ہے ، جمہوری نظام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے ، ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے ، حکومت کے اقدام قابل تحسین ہیں ۔پسماند علاقوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔