اسلام آباد۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو میری ضرورت ہے اور انہیں جب دوبارہ ضرورت ہوگی یہ خود میرے پاس آئیں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے احتجاج کیا گیا تاہم شیرافضل مروت اس احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی تب میں نے اعلان کی تھا کہ میں آئندہ تین ماہ تک کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گا اسی لئے آج کے احتجاج میں شرکت نہیں کی۔
عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے ملاقات کے لئے بلایا تھا تاہم پھر ’فتنہ گروپ‘ نے سازش کی اور یہ ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔
کسی دوسری پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں باضابطہ طور پر سیاسی رہنما نہیں ہوں جو سیاسی پارٹیوں کے پیچھے بھاگتا رہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی وجہ سے عہدہ نہیں ملا ، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غلط لوگوں کے ہاتھ میں ہیں۔ کوئی پالیسی نہیں ہے جس کا جو دل چاہتا ہے کر رہا ہے۔