ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا راز فاش،عاقب جاوید نے سب بتا دیا

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا راز فاش،عاقب جاوید نے سب بتا دیا

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور کپتان سے بہتر نتائج کی توقع کی جاتی ہے۔

مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کی انفرادی کارکردگی تو بہتر رہی، تاہم بطور کپتان ٹیم سے وہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے جن کی توقع تھی۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز کی اسپیڈ میں کمی بھی تشویش کا باعث ہے، جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عاقب جاوید کے مطابق کسی بھی کرکٹ بورڈ کی خواہش ہوتی ہے کہ کپتان کو طویل مدت کے لیے موقع دیا جائے تاکہ تسلسل برقرار رہے، تاہم یہ موقع کارکردگی سے مشروط ہوتا ہے۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں تسلسل انتہائی اہم ہے اور کامیابی بھی اسی سے جڑی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کھلاڑی اور کپتان دونوں کی کارکردگی میں تسلسل موجود ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

Scroll to Top