سوات میں افسوسناک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی

سوات میں افسوسناک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی

گبین جبہ روڈ دارمئی کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک سوزوکی پیک اپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں لقمان (20 سال)، یاسین (13 سال)، انس (14 سال)، غنی (12 سال)، ریحان (11 سال)، وسیم (27 سال)، رحمان (9 سال)، عدنان (13 سال)، سلمان (13 سال) اور طیب (14 سال) شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق باغ ڈھیرئی، ضلع سوات سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top