آزاد کشمیر الیکشن پر پی ٹی آئی میں دو بیانیے، شفیع جان اور پنجوتھہ کے بیانات متضاد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شفیع جان اور نعیم حیدر پنجوتھہ کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ کہ پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی تھی جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے۔

شفیع جان کے مطابق بائیکاٹ نہ کرنے کی رائے ان کی ذاتی تھی تاہم پارٹی نے چونکہ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ ان کے خیال میں آزاد کشمیر کے انتخابات کچھ عرصے کے لیے مؤخر کر دیے جاتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پہلے آزاد کشمیر میں حالات بہتر بنائے جاتے، پھر انتخابات کرائے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابی عمل میں اکیلے میدان میں اترنا چاہتی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے عمل سے بائیکاٹ یا عدم شرکت پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد مؤقف نے پارٹی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Scroll to Top