ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیےبڑی خوشخبری

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیےبڑی خوشخبری

پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے مختلف بینکوں نے آسان اقساط پر بائیک فراہم کرنے کی سہولیات متعارف کرا رکھی ہیں جس کے تحت صارفین محدود ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط کے ذریعے اپنی پسند کی بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

میزان بینک اپنی اسلامی فنانسنگ اسکیم “اپنی بائیک” کے تحت اور بینک الفلاح اپنے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کر رہے ہیں۔

میزان بینک کی آفیشل شرائط کے مطابق اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل کی قیمت کا کم از کم 15 سے 20 فیصد بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 85 فیصد تک رقم فنانسنگ کی مد میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

فنانسنگ کی مدت 12، 24 یا 36 ماہ پر مشتمل ہے اور اقساط کی ادائیگی صارف کے میزان بینک اکاؤنٹ سے ماہانہ آٹو ڈیبٹ کے ذریعے خودکار طریقے سے کی جاتی ہے۔

دوسری جانب بینک الفلاح بھی منتخب ماڈلز پر 3 سے 36 ماہ تک کی اقساط کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جہاں بعض پروموشنل آفرز میں ماہانہ اقساط تقریباً 5,975 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔

مارکیٹ میں اس وقت سب سے زیادہ طلب ہونڈا CD 70 اور CG 125 کی ہے۔ میزان بینک کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ہونڈا CD 70 کی مجموعی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے،جس کی کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 23 ہزار 985 روپے بنتی ہے، جبکہ اس کی 12 ماہ کی قسط 11 ہزار 11 ہزار 990 روپے، 24 ماہ کی 6 ہزار 550 روپے اور 36 ماہ کی قسط 4 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہونڈا CD 70 Dream کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے اور ڈاؤن پیمنٹ 25 ہزار 635 روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط مدت کے لحاظ سے 5 ہزار سے 12 ہزار 820 روپے تک ہے۔

پرائیڈر ماڈل کی اصل قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے اور ڈاؤن پیمنٹ 31 ہزار 785 روپے ہے، جس کی 36 ماہ کی قسط 6 ہزار 200 روپے جبکہ 12 ماہ کی قسط 15 ہزار 890 روپے بنتی ہے۔

ہونڈا CG 125 کی مجموعی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہے، جس پر صارف کو کم از کم 35 ہزار 835 روپے ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگی اور اس بائیک کی ماہانہ قسط 7 ہزار سے 17 ہزار 920 روپے تک مقرر ہے۔

ہونڈا CG 125S سیلف اسٹارٹ کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہے، جس کی ڈاؤن پیمنٹ 43 ہزار 35 روپے بنتی ہے، جبکہ اس کی اقساط 8 ہزار 400 سے 21 ہزار 520 روپے تک ہیں۔

ہونڈا CG 125 Gold کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے، جس کی کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 44 ہزار 535 روپے بنتی ہے اور اس کی ماہانہ قسط 8 tracking ہزار 700 سے 22 ہزار 270 روپے ہے۔ ہونڈا CB 125F کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے، جس کی ڈاؤن پیمنٹ 59 ہزار 535 روپے اور ماہانہ قسط 11 ہزار 630 سے 29 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بینک شرائط کے مطابق اس اسکیم کے لیے درخواست گزار کی عمر 20 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جس میں سرکاری و نجی ملازمین اور خود روزگار افراد شامل ہیں۔ فنانسنگ کی پروسیسنگ فیس 2200 روپے پلس ٹیکس ہوگی جبکہ بینک پالیسی کے مطابق تکافل بھی لاگو ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری

آسان اقساط پر بائیک حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو قومی شناختی کارڈ، تصاویر، بینک اسٹیٹمنٹ اور آمدنی کا ثبوت متعلقہ بینک یا مجاز ڈیلر کے پاس جمع کرانا ہوتا ہے جس کی منظوری عموماً 5 سے 7 ورکنگ ڈیز میں عمل میں آتی ہے۔

Scroll to Top