اخونزادہ فضل حق
نوشہرہ کے علاقوں اکوڑہ خٹک اور حکیم آباد میں ریل گاڑی کی ٹکر سے دو مختلف حادثات پیش آئے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے اور انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسرا حادثہ حکیم آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں ریل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کا رہائشی تھا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سجاد نے کانوں میں ایئربڈز لگا رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر ٹرین کی آواز نہیں سن سکے اور اس حادثے کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تاریخ رقم،نوشہرہ میں پہلی بار خاتون ڈی پی او تعینات
واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔





