الف خان شیرپاؤ
چارسدہ کے علاقے سٹیشن کورونہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جواد نامی شخص کو قتل کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتول جواد پیشے کے لحاظ سے ٹیلرنگ (درزی) کا کام کرتا تھاجسے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: 10 روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کا بھانجا دوست سمیت گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات اور وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





