امسال سرکاری حج کتنا مہنگا ہوگا؟ عازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی

امسال سرکاری حج کتنا مہنگا ہوگا؟ عازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی

شیراز احمد شیرازی
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امسال سرکاری اسکیم کے تحت حج گزشتہ سال کی نسبت مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

نئی پالیسی کے تحت عازمینِ حج کے لیے اخراجات میں نمایاں اضافہ متوقع ہےجس کے بعد حج پیکیجز کی نئی قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 20 سے 22 روز پر مشتمل مختصر دورانیے کا حج پیکیج تقریباً ایک لاکھ روپے مہنگا ہونے کا امکان ہےجس کے بعد اس کی قیمت 13 لاکھ روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب 40 روزہ لانگ حج پیکیج بھی 50 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے۔

عازمینِ حج کی سہولت کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ حج کیلئے نیا فارمولا تیار، کوٹہ سسٹم ختم، نئی شرائط نافذ

اس نئی سہولت کے تحت عازمین اپنے مجموعی حج اخراجات 6،6 لاکھ روپے کی دو برابر اقساط میں جمع کرا سکیں گے۔

Scroll to Top