پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے چترال اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 05 اپریل سے روزانہ آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے چترال کی پرواز صبح 10:10 بجے روانہ ہوگی جبکہ چترال سے اسلام آباد کی پرواز دن 12:00 بجے اڑان بھرے گی۔
پی آئی اے کی یہ پروازیں گزشتہ سال سے معطل تھیں، تاہم اب ان کی بحالی کے فیصلے سے چترال کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے علاقے میں سفر کی سہولت بڑھ جائے گی اور لوگوں کو اسلام آباد اور دیگر علاقوں کے ساتھ رابطہ میں آسانی ہو گی۔
چترال کے عوام میں اس بات کی بھی امید ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ چترال اور اسلام آباد کے درمیان کرایوں میں کمی کرے گی، تاکہ زیادہ تر لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹ کا اسد قیصر پی این آئی ایل کیس میں وفاقی اور ایف آئی اے کو نوٹس ، جواب طلب
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کے باعث عوامی سطح پر سفر کی رسائی بڑھے گی، جس سے کاروباری، سیاحتی اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
پی آئی اے کی جانب سے اس اہم فیصلہ کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، چترال کے عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معیار اور سہولت بھی مزید بہتر کی جائے گی۔