ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا ردعمل، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جارحیت میں معاونت کرنے والے تمام فریق بھی ایران کی نظر میں جائز ہدف تصور کیے جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے امریکی فوج کو کارروائی کے احکامات دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے تین روز قبل سینٹکام کو حکم جاری کیا، جسے انہوں نے دوبارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد چناب میں طغیانی کا خدشہ

امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ ایران کو اس کی کارروائیوں کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی اور حملے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا کہ اگر امریکا ایران کے بنیادی ڈھانچے، پلوں یا بجلی گھروں کو نشانہ بناتا ہے تو ایران بھی خطے میں موجود ان بنیادی تنصیبات کو ہدف بنا سکتا ہے جہاں امریکی مفادات موجود ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top