عمران خان سے ملاقات کا دن! جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں کون کون شامل ہے؟ جانئے

عمران خان سے ملاقات کا دن! جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں کون کون شامل ہے؟ جانئے

اڈیالہ جیل میں آج اہم ملاقات متوقع، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 رہنماؤں کے نام سامنے آگئے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری نے ملاقات کے لیے رہنماؤں کے نام جیل حکام کو بھجوائے ہیں۔ فہرست میں شامل تمام رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچیں گے جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں علی محمد خان، ابرار حسین شاہ، چودھری محمد ندیم، سید رضوان شاہ، راجہ ثاقب اور نادیہ خٹک شامل ہیں۔

سیاسی حلقوں کی نظریں اس ملاقات پر مرکوز ہیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں پارٹی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے لیے جیل حکام کی جانب سے طے شدہ ضابطہ کار کے مطابق تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ فہرست میں شامل رہنماؤں کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

Scroll to Top