وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہےجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کی سفارشات اور ترمیم شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 331.52 روپے سے بڑھ کر 335.18 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.80 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378.66 روپے سے بڑھ کر 383.46 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صبح صبح عالمی مارکیٹ سے بری خبر، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتیں 25 جولائی سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی۔





