آپریشن ردُّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں کامیاب سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر کے علاقے کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔
کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 10 دہشت گردوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ کارروائی کمانڈر شوکت ماما سمیت 4 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
آپریشن کے دوران کمبیلہ اور عاصم آباد کے علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کی ممکنہ پناہ گاہوں کو تباہ کر کے ان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ،12دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے حکام نے اعادہ کیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردُّ الفتنہ 3 پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔





