مفتی منیر شاکر کی شہادت،وزیراعلیٰ نے ارمڑ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

مفتی منیر شاکر کی شہادت،وزیراعلیٰ نے ارمڑ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس حکام سے ارمڑ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ علی امین گندا پور نے دھماکے میں مفتی منیر شاکر کے جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: لشکر اسلام کے سربراہ مفتی منیر شاکر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علمائے کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں، امن دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Scroll to Top