امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو وارننگ دے دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا حوثیوں کا وقت ختم ہو چکا، ایران کو حوثیوں کی حمایت فوری ختم کرنی چاہیے۔
دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فوجی حملوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں نےحملے بند نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر یہ بات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بند نہ ہوئے تو امریکا ایران کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو وارننگ، غزہ چھوڑنے کی مہلت
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے یمن میں دارالحکومت صنعا میں راڈر،فضائی دفاع ،میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا ہے، امریکا بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں پر دوبارہ آپریشن شروع کرے گا۔
یمن وزارت صحت کے مطابق حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت پر امریکی حملوں کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئےہیں۔





