جنوبی اور وسط امریکا میں شدید طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی، مختلف ریاستوں میں19 افراد ہلاک ہوگئے۔
تیز بارشوں اور طوفانی بگولوں نے امریکا کے کئی ریاستوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچایا، درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔
شدید طوفانی صورتحال کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، ریاست اوکلا ہو ما میں130سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران، حوثیوں کی حمایت بند کردے، امریکی صدر کی وارننگ
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید طوفان کے باعث میسوری میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوئیں، تیز بارشوں اور طوفان کے باعث مختلف ریاستوں میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ٹیکساس ،الینوائے، مسوری، آرکنساس، مسیسیپی، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔