عباس خان
باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیوئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما ملک مصروف پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مقتول کی لاش کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج، امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔





