فنانس ایکٹ 2026

فنانس ایکٹ 2026: کاروبار ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام سے منسلک نہ کرنے پرحکومت کا سخت جرمانوں کا فیصلہ

حکومت نے ٹیکس نظام کو مزید ڈیجیٹل اور مؤثر بنانے کے لیے ایسے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو مقررہ مدت کے اندر اپنے کاروبار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک نہیں کریں گے۔

فنانس ایکٹ 2026 کے تحت تمام کاروباری سرگرمیوں، فروخت، پیداوار اور متعلقہ مالیاتی ریکارڈ کی بہتر نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے کاروبار کو ایف بی آر کے نظام کے ساتھ مربوط (انٹیگریٹ) کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق مقررہ مدت میں اس کی تعمیل نہ کرنے پر پہلی بار 10 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں مزید سخت اقدامات کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اگر ابتدائی جرمانے کے بعد بھی ایک ماہ کے اندر کاروبار کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک نہ کیا گیا تو دوسری مرتبہ 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا، مالیاتی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور کاروباری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top