امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران اختلافات برقرار رہنے کے باوجود معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن صحیح معاہدے کیلئے تیار نہیں ۔
جنوبی کیرولائنا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن میری رائے میں وہ صحیح معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں، بحریہ اور فضائیہ نہیں، جبکہ وہ اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اب ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ اس سے متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔





