مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 300 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان 21 اگست کو کیا گیا، جبکہ قیمت میں یہ تبدیلی ملک میں نافذ نئے روزانہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت سامنے آئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں 12 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات، متعدد افراد زخمی

مٹی کے تیل کے علاوہ حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 سے 24 اگست تک نافذ رہیں گی۔

Scroll to Top