پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں بڑا اضافہ، نئی شرح مقرر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر نیا مارجن مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی بارش و سیلاب متاثرین کے لیے مالی امدادی پیکیج کی ہدایت

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ڈیلرز مارجن بڑھنے کا فیصلہ بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Scroll to Top