اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں صبح 7 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں نرسری میں موجود 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں آگ ایئرکنڈیشن کے کمپریسر کے پھٹنے کے باعث لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔
🚨🚨اسلام آباد: پمز ہسپتال کی نرسری میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی، 15 بچے جاں بحق، ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو آپریشن جاری pic.twitter.com/8BH2TxrN9K
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) August 26, 2026
اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت نرسری میں 15 نومولود بچے موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد بچے جھلس کر شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آتشزدگی کے وقت چلڈرن وارڈ میں بڑی تعداد میں بچے زیر علاج تھے۔





