آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی سٹار موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے تیز رفتار بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بولر جسپریت بمرا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور 2 درجے ترقی کے بعد دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بیٹر کے طور پر موجود ہیں۔

پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے رینکنگ میں شاندار پیش رفت کرتے ہوئے 7 درجے ترقی پائی اور وہ 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ پمز: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ٹیم رینکنگ میں بڑا الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے پر بنگلہ دیش نے 3 درجے کی نمایاں ترقی کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 8ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

Scroll to Top