کینیڈا کی امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پرکئی فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا کی امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پرکئی فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آگئی، کینیڈا نے جوابی وار کرتے ہوئےامریکی کی سیکڑوں مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے ستمبر سے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا، جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ان میں سٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر پر ٹیرف عائد ہوگا۔

کینیڈین حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ متاثر ہونے والی اشیا میں بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات، فرنیچر اور ملبوسات شامل ہیں، نئے محصولات 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ تجارتی تنازع ہفتے کے اختتام پر اس وقت شروع ہوا جب سرکاری مذاکرات ناکام ہوئے اور امریکا کی جانب سے نئے محصولات نافذ کردیے گئے،  اس سے قبل امریکہ نے 22 اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 27.6 ارب ڈالر کے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے۔

Scroll to Top