باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما شدید زخمی

باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما شدید زخمی

باجوڑ: تحصیل سالارزئی کے علاقے غلہ سلے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 50 سالہ معروف قبائلی رہنما ملک سید احمد جان کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے دونوں ہاتھوں اور دائیں گھٹنے پر گولیاں لگی ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی ملک سید احمد جان کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ پمز : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 8 افسران فوری معطل، فوجداری کارروائی کا حکم

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن سمیت واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top