عالمی ثالثی عدالت (کورٹ آف آرٹبریشن) نے ایک تاریخی فیصلے میں بھارت کو متنازع ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس پر کام فوری معطل کرنے اور پاکستان کے ساتھ طے پانے والے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے سندھ طاس معاہدے کو قانونی اور کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے تحت طے شدہ اپنی تمام تر ذمہ داریوں کا پاس رکھے۔
یہ بھی پڑھیں : دالبندین: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان درپیش آبی تنازعات کے حل اور مشترکہ دریاؤں پر حقوق کی حد بندی کے لیے ایک بنیادی اور مستند عالمی معاہدہ تسلیم کیا گیا ہے۔





