پشاور: پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور: پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

کاشف عزیز
پشاورکے تھانہ خزانہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لوہے کے ڈنڈے سے وار کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق عارف ٹاؤن میں زبانی تکرار کے دوران ملزمان سجاد اور جواد نےپولیس کانسٹیبل رحمان اللہ ولد صاحب گل (سکنہ احمد آباد) کو پکڑ لیااور سجاد نے لوہے کے ڈنڈے سے ان کے سر پر شدید وار کیا۔ رحمان اللہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مقتول رحمان اللہ تھانہ پہاڑی پورہ میں بطور پولیس ڈرائیور کانسٹیبل تعینات تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے بھائی سبحان اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کےکراچی دورے کے دوران شدید بدنظمی،پی ٹی آئی کارکنان کی لڑائی، صحافیوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش

تھانہ خزانہ پولیس نے سراغ لگاتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان سجاد اور جواد (پسران گل مالک، ساکنان احمد آباد) کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top