خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں میں ہنگامی صورتحال، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان علی خان

بنوں : خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر فیسلٹی اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری قابو پالیا۔

جبکہ مریضوں کو بھی بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ہاسپٹل ڈائریکٹر ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو حال ہی میں خصوصی تربیت دی گئی تھی، جو واقعے کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائی میں معاون ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کا نیا ملی نغمہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ فیسلٹی اور ریسکیو ٹیموں نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، میڈیکل ڈائریکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر، ایسوسی ایٹ ہاسپٹل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم اور ڈائریکٹر فنانس اعجاز الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top