پاکستان اور عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہوگیا

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 39 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 59 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑی، شوقین افراد کے لیے خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر پر آگیا۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث سونے کے خریداروں کو نسبتاً ریلیف مل گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top