خیبر پختونخوا: KP-PSRA نے نجی اسکولوں کو کیپٹیشن فیس وصولی بند کرنے کی ہدایت دے دی

خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹینے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کو حکم دیا ہے کہ وہ طلبہ سے غیر قانونی طور پر کیپٹیشن فیس وصول کرنا فوری طور پر بند کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے تعلیمی سال 2025-26 کے آغاز پر یہ بات سامنے آئی کہ کئی نجی اسکول طلبہ سے داخلے کے وقت کیپٹیشن فیس وصول کر رہے ہیں، جو کہ KP-PSRA کے 2018 کے قوانین اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 2021 میں واضح طور پر حکم دیا تھا کہ نجی اسکولوں کو کسی بھی قسم کی اضافی یا غیر ضروری فیس وصول کرنے سے روکا جائے، اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاہم، کچھ اسکول اس فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی بے دخلی، طلبہ اپنے مستقبل کیلئے فکرمند

KP-PSRA نے تمام نجی اسکولوں کو فوری طور پر عدالتی احکامات کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی ہے، اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

والدین کی جانب سے نجی اسکولوں کی اضافی فیسوں اور غیر قانونی چارجز کے خلاف کئی بار شکایات کی گئیں، جس پر ریگولیٹری اتھارٹی ایکشن لینے کے لیے سرگرم ہے۔

Scroll to Top