سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : جیٹور ایکس 70 پلس اور ڈیشنگ کے خریداروں کے لیے بڑی سہولت متعارف

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا اور چاندی 6 ہزار 588 روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4,150 ڈالر کا ہوگیا۔

Scroll to Top