ملک بھر میں بجلی کا بحران،شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے متجاوز

 ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا ہےجس کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

گیس کے بعد ڈیزل کی شدید قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں جبکہ دوسری جانب پن بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سسٹم میں سپلائی کم ہونے سے تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یکدم بڑھ گیا ہے۔

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ رسد صرف 3 ہزار میگاواٹ تک محدود ہو چکی ہے۔

 شارٹ فال بڑھنے کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی اضافی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، بجلی کا بحران مزید گہرا ہونے کا اندیشہ ہے۔

Scroll to Top