پی سی بی کا ٹی 20اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف آنے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہےجبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اسکواڈ کا شیڈول

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا و آخری میچ 13 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، اور خواجہ نافع (بطور وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کاٹیج ہوں گےجبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے ٹرائی سیریز اور اسکواڈ کی تفصیلات

شاہین شاہ آفریدی کی زیرِ قیادت 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم آفیشلز اور مینجمنٹ

پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے تحت مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top