وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں روز لاشیں گر رہی ہیں،خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف اونرشپ لے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے ،ساڑھے 13 سال سے کےپی حکومت دہشتگردی کی حمایت یافتہ ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے کس نے روکا ہے؟ ہماری سہیل آفریدی سے بات نہیں بنی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اوران کی کابینہ کی جیب میں پیسے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت کی 13 سال سے چاندی لگی ہےسہیل آفریدی نے اسے بڑھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مان جاتی تو اچھا ہوتا پی ٹی آئی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان عزیز ہےہم دہشتگردوں کو ختم کر کے رہیں گے یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں،سہیل آفریدی کو ڈر تھا دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا ان کی پالیسی ہے،لڑنا پڑ گیاتو ایمرجنسی پرا بھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست خیبرپختونخوا حکومت کو کتنی مہلت دے سکتی ہے؟ صوبائی حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہتی، خیبرپختونخوا حکومت چاہتی ہے لاشیں گرتی رہیں ان کی حکومت چلتی رہی۔
ان کا کہناتھا کہ بیرسٹرگوہر اور علی ظفر وضع دار لوگ ہیں اپنی بات پر کھڑے ہونیوالے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشتگردی کے سب سے بڑے سپورٹرہیں ، دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی ،ملاقات کے معاملے پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ۔





