پیٹرول مزید مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

 ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ کی مدت کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج نئی قیمتوں کی سمری اور تعین کی سفارشات تیار کرے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن حتمی منظوری کے ساتھ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ہی پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :نوشہرہ،خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا مظاہرہ

 اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

Scroll to Top