سینئر صحافی محمد فہیم نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی مصنوعی ذہانت سے ویڈیو بنانے یا پھر جماعت اسلامی مارچ، بنگلہ دیش یا دیگر علاقوں کی ویڈیوز لگانے سے پی ٹی آئی کو الٹا نقصان ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نےلکھا کہ جس طرح کرک میں انتہائی قلیل تعداد پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک اہم رہنما پر ناراضگی کا کھل کر اظہار کیا اسی طرح لکی مروت اور کوہاٹ کے معاملے پر بھی کرنا ہوگا اور تنظیم و علاقائی منتخب نمائندوں کو جواب دہ بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی نام لیے بغیر وزیراعلی خیبرپختونخوا پر شدید تنقید
ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف ٹک ٹاک اور جعلی ویڈیوز سے شاید کام نہ چلے۔





