خیبرپختونخوا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے 15 افسران کی خدمات وفاقی حکومت نے واپس لے لی ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واپس بلائے جانے والے افسران میں گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ، اکرام اللہ اور عنبر علی خان شامل ہیں۔
اسی طرح گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور سہیل خان جبکہ گریڈ 19 کے شاہ فہد، کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، محمد عثمان، کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور شفیع اللہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی اور جنید اکبر نے حفاظتی تحویل کی شرط پر ازخود گرفتاری دے دی
فہرست کے مطابق گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر نیازی، کیپٹن (ر) ثنااللہ خان، احتشام الحق اور محمد فہیم کی خدمات بھی وفاق کو واپس لے لی گئی ہیں۔
متعلقہ افسران کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





