سونے کی چمک مدھم پڑ گئی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں ناقابل یقین کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونا 3ہزار600 روپے سستا ہوکر4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 3ہزار86 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار316 روپے پرآگئی ۔

واضح رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کے روزگار، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ، 12 اضلاع پر مشتمل کونسل کا بڑا فیصلہ

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Scroll to Top