9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان:گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی حکومت کی مسلسل حمایت اور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر اپنے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے مسلسل تعاون اور عزم کے اظہار پر وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور وفاقی حکومت کے انتہائی مشکور ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا اعلان صوبے کو طویل عرصے سے درپیش سنگین مسائل کے حل اور اسے امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہسپتالوں کی آمدنی سے عملے کو حصے کی تقسیم معطل:محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی مسلسل معاونت اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی صوبے کے عوام کے لیے ایک زیادہ پُرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top