جی میل نے بھی اپنا نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

جی میل نے اپنے صارفین کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی نیا سرچ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کے مطابق، ان باکس میں پرانی ای میلز تلاش کرنا صارفین کے لیے ایک مشکل کام ہوتا ہے، جسے آسان بنانے کے لیے یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، “most relevant” سرچ فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ضروری ای میلز آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا

اگر صارفین کوسرچ رزلٹ پسند نہ آئے تو وہ واپس پرانے آپشن پر سوئچ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی جی میل میں مختلف اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، اور اب سرچ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری

Scroll to Top