غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شرکت

انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام غیر ملکی سفارتکاروں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتکاروں، یو این مشن کے حکام، صوبائی کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹیرینز، سیاسی قائدین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کو صوبے کے روایتی تحائف اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کا پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر

Scroll to Top