پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 15 منٹ پر قومی سکواڈ آکلینڈ سے ماؤنٹ مونگا نوئی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، ابتدائی دو میچز میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی۔
تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر برتری کو کم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کے میدان سے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان
پاکستان کی ٹیم سلمان علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔





