دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں، افغان حکومت ان کو لگام ڈالے، وزیراعطم شہبازشریف

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے صلعے نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی نوشکی میں پولیس پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

بلوچستان کے ضلعی نوشکی میں غریب آباد کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

Scroll to Top