یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے۔

صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، یوم پاکستان پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت کا 85ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعاؤں سے ہوا۔

تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

Scroll to Top