علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے اربوں روپے غریبوں کی بجائے پی ٹی آئی میں بانٹ دیئے ، اختیار ولی

علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے اربوں روپے غریبوں کی بجائے پی ٹی آئی میں بانٹ دیئے ، اختیار ولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امور خیبرپختونخوا اختیارولی خان نے کہاکہ مضان پیکج کے اربوں روپے غریبوں کی بجائے خالصتاَ پی ٹی آئی میں بانٹ دئیے گئے رمضان پیکج کی رقم عید کے بعد ممکنہ انتشار مارچ کے شرکاء میں بطور ایڈوانس بانٹےگئے ۔

انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں کے رمضان کے پیسے بھی تحریک انصاف کھاگئیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوری حکومت اتنی کرپٹ ہوچکی کہ زکواۃاور خیرات میں بھی کرپشن کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور! اللہ کے قہر سے ڈریں غریب لوگوں کو رمضان میں دہائیوں پر مجبور کردیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پختونخوا حکومت رمضان پیکج کے دس دس ہزار کی رقم وصول کرنے والوں کی فہرستیں پبلک کرے ۔

Scroll to Top