بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات کی ملاقاتیںبحال ،میڈیا ٹاک پر پابندی عائد

بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات کی ملاقاتیں بحال ،میڈیا ٹاک پر پابندی عائد

ہائیکورٹ نے عمران سے ملاقات کیلئے 2 دن مقرر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ئوں کو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا ۔

عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پرمشتمل لارجر بینچ نے کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی کا جو بھی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا وہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا۔

عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو نام دینگے صرف وہی ملاقات کرسکے گا، بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔

Scroll to Top