خیبر پولیس کے 41 اہلکاروں کو میڈیکل ایڈ، اسکالرشپ اور دیگر مد میں 18 لاکھ کے چیکس دیے گئے۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے یہ چیکس تقسیم کیے۔
خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر نے اہلکاروں کی درخواستوں پر تفصیلی غور کے بعد یہ چیکس منظور کیے۔
ڈی پی او مظہر اقبال نے کہا کہ خیبر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اب درخواستوں پر ہفتہ وار قانونی کارروائی مکمل کی جاتی ہے تاکہ مشکلات کم ہوں۔
انہوں نے ویلفیئر ڈسک خیبر کو ہدایت دی کہ درخواستوں کی مکمل چھان بین اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے، جبکہ مالی مشکلات کے شکار اہلکار میڈیکل کاغذات کے ساتھ درخواست جمع کرائیں تاکہ بروقت مدد کی جا سکے۔





