عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ ان پہنچا،حج پروازوں کی تاریخ سامنے آگئی پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امورسعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کردیا جائے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امورحج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رواںسال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج اپریشن میں حصہ لیں گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے،حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا،آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔