محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، خط پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ملک کے دیگر علاقوں میںموسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے ۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میںمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان،بٹگرام ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، اورکزئی ، کرم ، پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی ،وزیرستان ،کوہات ، کرک ، لکی مروت ، بنوں اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔





